سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو گیا ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.04 روپے سے بڑھ کر 278.05 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے اضافے سے 279روپے 7 پیسے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 41 پیسے مہنگا ہوکر 294.30 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.22 روپے اضافے سے 354.17 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.97 روپے، سعودی ریال 74.18 روپے پر برقرار رہا ۔