ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قیمت میں اضافہ

ڈالر کی قیمت میں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ہو گیا ۔ 

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کا معمولی اضافہ ہوا ، انٹربینک میں ڈالر 278.04 روپے سے بڑھ کر 278.05 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے اضافے سے  279روپے 7 پیسے کا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 41 پیسے مہنگا ہوکر 294.30 روپے، برطانوی پاؤنڈ 1.22 روپے  اضافے سے  354.17 روپے پر پہنچ گیا ۔ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.97 روپے، سعودی ریال 74.18 روپے پر برقرار رہا ۔