ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر کا دورہ، مشق واریئر 8 میں شریک دستوں سے ملاقات

آرمی چیف کا نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر کا دورہ، مشق واریئر 8 میں شریک دستوں سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سنٹر، پبی کا دورہ کیا ۔ 

 این سی ٹی سی پبی پہنچنے پر کمانڈر راولپنڈی کور نے چیف آف آرمی اسٹاف کا استقبال کیا۔ آرمی چیف نے پاک چین افواج کی مشترکہ مشق واریئر 8 میں شریک دستوں سے ملاقات کی۔ دورے کے دوران آرمی چیف کو مشقوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف نے مشترکہ مشق میں حصہ لینے والے دستوں کے پروفیشنلزم اور عزم کو سراہا ۔ 

پاک چین مشترکہ مشق واریر-8 کا آغاز 19 نومبر 2024 کو ہوا ،  3 ہفتوں پر مشتمل مشق دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں کے دائرہ کار میں 8 ویں سالانہ دوطرفہ مشق ہے۔