سٹی 42 : انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ بھارت کو آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں کھیلنے کے لئے پاکستان آنے پر آمادہ کرنے مین ناکام ہو گیا۔ پاکستان اپنے اصولی مؤقف سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں کہ ٹافی پاکستان کی میزبانی مین؟ ہو رہی ہے اور پاکستان مین ہی ہو گی۔ پاکستان اور انڈیا میں ڈیڈ لاک کی وجہ سے آئی سی سی بورڈز کی اہم میٹنگ کل تک ملتوی کردی گئی ۔
آئی سی سی بورڈ کی اس میٹنگ میں چیمپئینز ٹررافی کا شیدول طے ہونا تھا لیکن بھارت کی حکومت کی کٹھ پتلی بنے بورڈ آف کرکٹ ان انڈیا نے بلا جواز پاکستان نہ آنے کی ضد کھڑی کر دی ہے اور اس ضد کے حق میں نہ کوئی دلیل دیتا ہے نہ ہی بورڈ کو شیدول اناؤنس کرنے دیتا ہے، آج آئی سی سی بورڈ کی اہم میٹنگ صرف دس منٹ تک جاری رہی۔ اجلاس میں دونوں فریقین کی جانب سے اپنا اپنا مؤقف دہرایا گیا۔ بھارت کے بورڈ کے نمائندہ نے نام نہاد سکیورٹی ایشو کے سبب حکومت سے پاکستان جانے کی اجازت نہ ملنے کا عذر پیش کیا اور چیمپئینز ٹرافی میں اپنے میچ پاکستان سے باہر کھیلنے کی تضحیک آمیز تجویز پر دہوائی۔
پاکستان کے دبئی میں موجود کرکٹ بورڈ کے چئیرمین اور وفاقی وزیر داخلہ نے بھارت کی یہ درخواست آؤٹ رائٹلی مسترد کر دی اور بتایا کہ پاکستان میں ہی چیمپئینز ٹرافی کے تمام میچ ہوں گے، سکیورٹی اعلیٰ معیار کی مہیا کی جا رہی ہے، بھارت کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں اس سے زیادہ سکیورٹی ملے گی جتنی اسے اندیا میں ملتی ہے۔ بھارت کو چیمپئینز ٹرافی 2025 کھیلنا ہے تو وہ باقی ٹیموں کی طرح تو پاکستان آ کر کھیلے گی۔
ہائبرڈ ماڈل کے معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ اپنےمؤقف پر قائم رہا، پاکستان نے اپنے مؤقف سے متعلق بریفنگ دی اور اس پر کوئی لچک نہیں دکھائی ۔ میٹنگ میں بھارتی حکام نکے پاس اپنے بھدے عذر کے حق مین کوئی جواز بھی نہیں تھا اور نام نہاد ہائی برڈ موڈل کیلئے پاکستان کے سٹریٹ فارورڈ No کا بھی کوئی جواب نہیں تھا۔
پاکستان اور بھارت میں ڈیڈ لاک سامنے آنے پر آئی سی سی بورڈ نے یہ اہم میٹنگ کل تک کے لئے ملتوی کردی۔
بعض ذرائع کہہ رہے ہیں کہ بھارت کی ہٹ دھرمی برقرار رہنے کی صورت میں بورڈ ووٹنگ کے ذریعے چیمپئنز ٹرافی2025 کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی طرف جا سکتا ہے جبکہ پاکستان اس ضمن میں کسی ووٹنگ کو غیر ضروری اور نا انسافی تصورر کرتا ہے کیونکہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان مین بورڈ کے طے کردہ طریقہ کار کے مطابق ہو رہی ہے اور پاکستان آئی سی سی کا مکمل ممبر ہونے کے ناطے یہ ایونٹ اپنے ہاں کروانے کا مکمل استحقاق رکھتا ہے۔ ایونٹ کے لئے شایان شان انتظامات کرنا پاکستان کی ذمہ داری ہے جو پاکستان نے اچھے طریقہ سے پوری کر کے ہر مرحلہ پر آئی سی سی سے او کے رپورٹص بھی حاصل کی ہیں۔
پاکستان کا مؤقف واضھ ہے اور بورڈ کے چئیرمن مھسن رضا نقوی آئی سی سی کے ذمہ داروں کو آج میٹنگ سے پہلے ملاقاتیں کر کے بتا چکے ہیں۔ یہ چیمپئینز ٹرافی پاکستان سے باہر منتقل کرنے کی کوشش کی گئی تو پی سی بی اس کو پاکستان کی توہین تصور کرے گا اور اس تناظر میں ہی اپنا راستہ لے گا۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے پاکستان کے واضح مؤقف سے آئی سی سی کو آگاہ کردیا تھا، محسن نقوی نے کہا تھ کہ ہم زخم سہہ لیں گے لیکن ہم اپنی عزت پر بات نہیں آنے دیں گے، پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کے سارے انتظامات تقریباً مکمل کرچکا ہے۔
بھارت مکمل چیمپئنز ٹرافی پاکستان سے باہر لے جانے کےلیے لابنگ کررہا ہے لیکن پی سی بی نے بھی بھارتی حربے بلاک کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کوئی بھی آپشن اپنی شرائط کے بغیر تسلیم نہیں کرے گا۔