لڑائی جھگڑوں کے مختلف واقعات، 7 شہری زخمی ہوگئے

29 Nov, 2024 | 04:59 PM

سٹی42: شہر میں لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں خاتون سمیت  7 شہری زخمی ہوئے  جس میں چار واقعات میں فائرنگ جبکہ ایک واقعہ میں چھری کا وار کیا گیا 

کاہنہ میں  فائرنگ سے ایک شخص زخمی ، ملزم گرفتار 

عابد چوہدری :کاہنہ کے سرائچ گاؤں میں فائرنگ سے 1 شخص  زخمی ہوگیا ۔ صوئے اصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا 

  35 سالہ زخمی سرفراز کو   ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دونوں پارٹیوں میں مکئی کی کٹائی کے حوالے سےجھگڑا  تھا، ملزم فیاض سے اسلحہ برآمد کرکے  مقدمہ درج کرلیا ۔

باٹا پور میں رشتہ داروں کی لڑائی ، 2 بھائی زخمی 

وقا ص احمد : باٹاپورمیں رشتہ داروں کا  آپس میں لڑائی جھگڑا ہوا جس میں 2 بھائی زخمی ہوگئے ۔پولیس نے بتایا کہ چچازادکی فائرنگ سے2بھائی عصمت اللہ اور حبیب اللہ زخمی ہوئے،گھر کے تنازعہ پر دونوں خاندانوں کے درمیان لڑائی جھگڑا ہوا،زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،واقعہ کی قانونی کارروائی جاری ہے،

شاہدرہ ٹاؤن میں بھانجے کی فائرنگ سے ماموں زخمی
پولیس کے مطابق زخمی کامران کو طبی امداد کیلئے سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ ملزم عابد نے لین دین کے معاملے پر ماموں پر گولیاں چلائیں ،پولیس نے شواہد جمع کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

ٹولنٹن مارکیٹ کے دکانداروں میں جھگڑا، ایک شخص زخمی 

شادمان کے علاقے میں دکاندار لڑ پڑے۔ٹولنٹن مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران ایک شخص زخمی ہوگیا ۔ چھری کے وار سے شہری آصف زخمی ہوگیا جس کو سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔آصف ٹولنٹن مارکیٹ میں کام کرتا تھا  جس کا دوسرے دکاندار سے جھگڑا ہوا

کاہنہ میں فائرنگ سےخاتون سمیت 2 افراد زخمی 

کاہنہ کےعلاقےمیں لڑائی جھگڑےکےدوران فائرنگ ہوگئی ۔ فائرنگ سےخاتون سمیت2افرادزخمی ہوئے جن کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔جھیڈوگاؤں میں مخالفین کی فائرنگ سے دونوں افراد زخمی ہوئے،

مزیدخبریں