عرفان ملک: لاہور پولیس کی موٹر سائیکل چوری روکنے کیلئےحکمت عملی کام کر گئی،لاہورکے60فیصدسےزائدموٹرسائیکل چوری کےواقعات رونماہوئے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق چوری ہونیوالی70فیصدسےزائدموٹرسائیکلیں5سال سےزیادہ پرانی تھیں،موٹر سائیکلیں چوری ہو کر بلال گنج ، مصری شاہ سمیت دیگر کباڑیوں کے پاس پہنچی, کباڑیوں نے چوری شدہ موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس علیحدہ علیحدہ کر کے فروحت کیے.
چوری میں ملوث زیادہ تر ملزمان نشہ کے عادی نکلے، کباڑیوں پر کریک ڈاؤن کے دوران 50سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا گیا.
ایس ایس پی تصور اقبال کہا کہ کباڑیوں کی گرفتاریوں کے بعد موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں کمی آئی ہے۔