ملک اشرف : عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر خاتون اسسٹنٹ کمشنر کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری, لاہور ہائیکورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر کامونکی ماہم واحد کو سوموار کے روز عدالت پیش کرنےکا حکم دیدیا۔
جسٹس احمد ندیم ارشد نے شہری نثار احمد کی درخواست پر سماعت کی۔چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن کامونکی اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد عثمان خان کے ہمراہ پیش ہوئے۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ اسسٹنٹ کمشنر کو بلوایا تھا ، وہ کہاں ہیں ، پنجاب حکومت کے لاء افسر نے بتایا کہ ان کی جگہ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن آئے ہیں۔اسسٹنٹ ایڈووکیٹ چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن نے عدالت کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر وہاں کھلی کچہری سمیت دیگر سرکاری کاموں میں مصروف ہیں۔جسٹس احمد ندیم ارشد نے چیف آفیسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا بغیر نوٹس آپ لوگوں کی د کانیں سیل کرتے ہیں ، طلبی کے باوجود افسر پیش نہیں ہوتے۔ اسسٹنٹ کمشنر کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررہے ہیں، اس کا جیل جانے کا ارادہ ہے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت دو دسمبر تک ملتوی کردی ۔