پاک چین معاہدہ؛ خنجراب سرحد 4 ماہ کیلئے بند

29 Nov, 2024 | 04:01 PM

ویب ڈیسک : پاک چین سرحد خنجراب کو  دونوں ممالک کے درمیان کیے گئے معاہدے کے تحت 30 مارچ 2025  تک بند کردیا گیا ہے ۔ 

پاکستان اور چین کو زمینی آمدرفت کے ذریعے ملانے والی خنجراب سرحد کو دونوں جانب سے  4 ماہ کیلئے بند کردیا گیا ہے۔ سردی کے موسم میں زیادہ برفاری ہونے کی وجہ سے اس موسم کے دوران آمد و رفت کو بند کرنے کیلئے دونوں ممالک کے درمیان ہر سال یہ معاہدہ کیا جاتا ہے ۔ 

دو طرفہ معاہدے کے مطابق خنجراب سرحد کو تجارت سیاحت اور عام آمدرفت کیلئے ہر سال یکم اپریل سے 30 نومبر تک کھل دیا جاتا ہے، اس سال ایک روز قبل اس لئے بند کیا گیا کہ ہفتہ اور اتوار کو معمول کی چھٹی ہوتی ہے ۔ سطح سمندر سے تقریباً ساڑھے 15 ہزار فٹ بلند خنجراب سرحد پر ماہ نومبر سے مارچ تک زیادہ برف باری کیوجہ سے ٹریفک کیلئے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

مزیدخبریں