ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نیلم مینر سوشل میڈیا پر اکثر متحرک رہتی ہیں، اداکارہ کے مداح نہ صرف پاکستان میں ہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی ہیں جو نیلم منیرکی ایکٹنگ کی تعریف کرتے نظر آتےہیں، مداح بے چین ہیں کہ وہ کب شادی کررہی ہیں اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کررہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ نیلم منیر کی شادی کی خبروں نے زور پکڑ لیا ہے، سوشل میڈیا پر گردش قیاس آرائیاں ہورہی ہیں کہ اداکارہ اگلے ماہ دسمبر کے آخری ہفتے شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی، یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ نیلم منیر کی شادی پاکستان میں نہیں بلکہ امریکا میں منعقد ہوگی، سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی اس خبریں سے متعلق اداکارہ نیلم منیر کی جانب سے کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔
یار دہے کہ ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں نیلم نے شادی کے لیے آئیڈیل شریک حیات سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ 'انہیں ایسے افراد پسند ہیں جو اپنے اہل خانہ کی عزت کریں، جو شخص اپنی والدہ سمیت خاندان کے دیگر افراد اور ان کی والدہ سمیت دیگر اہل خانہ کی عزت کرتا ہے، انہیں ایسے ہی افراد پسند ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں نیلم منیر کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل وہ کسی طرح کی ملاقاتوں اور محبت پر یقین نہیں رکھتیں، کیونکہ ان کے خیال میں یہ بہت عجیب معاملہ ہے کہ شادی سے قبل لڑکی کو کسی کے لیے سجنا، سنورنا اور تیار ہونا پڑے۔