عمران خان سےوکلا کی ملاقات،عدالت کاجیل سپر نٹنڈنٹ کو اہم حکم جاری

29 Nov, 2024 | 03:28 PM

ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نےبانی پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی ملاقات کے لیے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کردی۔

   اڈیالہ جیل میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے وکلا کی   ملاقات کے معاملے میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت کردی۔

 واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکلا نے انسداد دہشت گردی عدالت میں عمران خان سے ملاقات کے لیے درخواست دی تھی۔

 عدالتی ہدایت کے بعد بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری عدالتی احکامات لے کر اڈیالہ جیل روانہ ہو گئے۔

 انسداد دہشت گردی عدالت نے ایڈووکیٹ محمد فیصل ملک، غلام حسنین سنبل اور راجا متین کی ملاقات کے لیے احکامات جاری کیے۔ عدالتی حکم نامے کے مطابق ملزم اس وقت عدالتی تحویل میں نہیں، راولپنڈی پولیس کی تحویل میں ہے۔ وکلا ملزم کا حالیہ جسمانی ریمانڈ چیلنج کرنا چاہتے ہیں، تفتیشی افسر سے ملاقات کروائی جائے۔

  عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار مقدمہ کے تفتیشی آفیسر سے رابطہ کریں اور سپرنٹنڈنٹ جیل وکلا کو تھانہ نیو ٹاؤن کے مقدمے کے تفتیشی افسر تک رسائی دے۔

مزیدخبریں