ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر دورانِ ورزش دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک

ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر دورانِ ورزش دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: برازیل کے ایوارڈ یافتہ باڈی بلڈر جِم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 28 سالہ جوز میٹیوس جِم میں ورزش کررہے تھے کہ اچانک ورزش کرتےہوئے گر گئے اور دوبارہ اٹھ نہ سکے، انہیں موقع پر بچانے کےلیے کوششیں بھی کی گئیں تاہم کامیابی نہ مل سکی۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جوز میٹیوس جِم میں اپنے دوستوں کے ساتھ ایکسر سائز کررہے تھے اور اسی دوران انہیں دل کا دورہ پڑا۔

جوز میٹیوس فٹنس انڈسٹری میں بہت مشہور تھے اور وہ باڈی بلڈنگ کے کئی مقابلوں میں بھی حصہ لے چکے تھے۔

جوز میٹیوس کے بھائی کا کہنا ہے کہ انہیں صحت سے متعلق کوئی مسائل نہیں تھے۔