ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انسداد سموگ آپریشن تیز، متعدد کارروائیاں

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر انسداد سموگ آپریشن تیز، متعدد کارروائیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر لاہور میں انسداد سموگ آپریشن تیز کر دیا گیا ۔

 سموگ کے خاتمے کے لیے تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 139 عارضی تجاوزات کو ہٹا دیا گیا ہے۔ 5صنعتی یونٹس کو سیل کر دیا گیا اور ان پر تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ سموگ رولز کی خلاف ورزی کرنے پر 40 دھواں دیتی گاڑیوں کے چالان کیے گئے جبکہ 7گاڑیوں کو ضبط کر لیا گیا اور ان پر 80,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید برآں 3 ملبہ ویسٹ سائٹس کے خلاف بھی کارروائی کرتے ہوئے 12,000 روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔ سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ اور ویٹ سویپنگ کا عمل بھی جاری ہے تاکہ سموگ کی شدت کو کم کیا جا سکے۔