ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برکی میں پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، پولیس اہلکار زخمی

برکی میں پولیس کا فارم ہاؤس پر چھاپہ، پولیس اہلکار زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چوہدری: برکی میں پولیس کا فارم ہاوس پر چھاپہ، دوران چھاپہ پولیس اہلکار دیوار سے گر کر زخمی ہو گیا۔

برکی کے علاقے میں پولیس نے حمزہ فارم ہاؤس پر چھاپہ مارا جہاں ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا جا رہا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ فارم ہاؤس میں غیر قانونی سرگرمیاں جاری ہیں، جس پر انہوں نے کارروائی کی۔ چھاپے کے دوران مزاحمت پر ایک پولیس اہلکار دیوار سے گر کر زخمی ہو گیا۔ زخمی اہلکار اعجاز کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

  پولیس نے فارم ہاؤس سے 10 لڑکے اور لڑکیوں کو گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کر کے فارم ہاؤس سے سامان قبضے میں لے لیا۔

  پولیس کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔