ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم

 تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاق کے زیرانتظام تعلیمی اداروں میں ہفتہ کے روز کی تعطیل ختم کر دی گئیں جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا کیونکہ کئی روز تک تعلیمی ادارے بند رہنے سے طلبہ کی تعلیم متاثر ہوئی۔ نئے فیصلے کا اطلاق 30 نومبر سے یکم فروری 2025 تک ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) احتجاج کے بعد ملک میں زندگی معمول پر آگئی، اسلام آباد اور راولپنڈی کے تمام اسکول 4 روز بعد دوبارہ کھل گئے ہیں۔

حالات بہتر ہونے پر جڑواں شہروں کے اسکول 28 نومبر سے دوبارہ کھولے گئے۔