ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نامور گلوکار علی ظفر کی آئس باتھ لیتے ہوئے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں وہ اس کے فوائد پر روشنی ڈالتے نظر آ رہے ہیں۔

 ویڈیو میں علی ظفر نے بتایا کہ آئس باتھ کا تجربہ بے مثال اور اس کے فوائد بے شمار ہیں،آئس باتھ اسٹریس،اینزائٹی، ڈپریشن اور دیگر کئی مسائل کے لیے مفید ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو کو پسند کرتے ہوئے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں,ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ آئس باتھ کے دوران اتنی ٹھنڈ لگتی ہے کہ ٹینشن کا خیال ہی نہیں آتا،دوسرے صارف نے لکھا کہ ڈپریشن بھگاتے بھگاتے کہیں نمونیا نہ ہو جائے۔

  ایک اور صارف نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ آئس باتھ کیسے کر لیتے ہیں؟ مجھے تو دیکھ کر ہی سردی محسوس ہو رہی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer