چوہنگ:میاں، بیوی اوربیٹی کےقاتلوں کو 3 بار سزائےموت کی سزا سنا دی گئی

29 Nov, 2024 | 12:52 PM

شاہین عتیق: چوہنگ میں میاں بیوی اوربیٹی کےقتل کیس کافیصلہ سنادیاگیا، جرم ثابت ہونےپرملزم گلزاراورشہزادکو3بارسزائےموت کی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کےمطابق مجرمان کو5،5لاکھ روپےجرمانےکی بھی سزاسنائی گئی، عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرمانہ ادانہ کرنےکی صورت میں مزید6،6ماہ قیدبھگتناہوگی،ایڈیشنل سیشن جج افتخارحسین نےقتل کیس کافیصلہ سنایا۔
2022میں مجرمان نےزمین کےتنازع پرامانت،شبانہ اوربچی کوچھریاں مارکرقتل کردیاتھا،عدالت میں چالان اور گواہ اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر اقراء لطیف نے پیش کیے۔

مزیدخبریں