اسلام آباد ہائیکورٹ کا شیر افضل مروت کو گرفتار نہ کرنے کا حکم

29 Nov, 2024 | 12:31 PM

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی چوک احتجاج پر شیر افضل مروت کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس ارباب محمد طاہر نے شیر افضل مروت کی درخواست پر سماعت کی، عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو کسی بھی  نامعلوم مقدمے میں گرفتاری سے روکتے ہوئے سیکرٹری وزارت داخلہ، آئی جی ، ایف آئی اے کو نوٹس جاری کردیے۔ 

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد اور ایف آئی اے کو ایک ہفتے میں شیر افضل مروت کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

شیر افضل مروت اپنے وکیل بار کے صدر ریاست علی آزاد اور اسامہ طارق کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے بعد ازاں سماعت اگلے جمعہ تک ملتوی کردی گئی۔
 
 

مزیدخبریں