شاہد ندیم سپرا:شاہد ندیم سپرا:لیسکونےبجلی چوری کی روک تھام کیلئےمیگاپراجیکٹ پرکام شروع کردیا۔
بجلی چوری کی شرح زیادہ ہونےپر100الیون کےوی فیڈرزپرجدیدتاریں بچھانےکافیصلہ کر لیا گیا۔70سے 80 فیصد تک بجلی چوری ہونے پر ایریل بنڈل کیبل بچھا دی جائےگی،اےبی کیبل کی تنصیب سےڈائریکٹ سپلائی سےبجلی چوری نہیں ہوسکے گی۔
اے بی کیبل کو ٹمپرڈ کر کے بجلی چوری نہیں ہو سکے گی،کمپنی نے 1600 ہائی لاسز والے ٹرانسفارمرز پر سکیننگ میٹرز لگانے کا کام منصوبے میں شامل کر لیا،منصوبے کے تحت علاقائی سطح پر بجلی چوری کی مانیٹرنگ کی جا سکے گی۔
وفاقی حکومت کی جانب سے بجٹ منظور ہونے پر منصوبہ کو مکمل کیا جائےگا۔مجموعی طور پر 24 ارب روپے کی لاگت سے منصوبہ مکمل ہو گا۔