ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایل ڈی اے اور ٹیپا میں افسران کی بھرتی کے لیے 25 آسامیوں کا اعلان

 ایل ڈی اے اور ٹیپا میں افسران کی بھرتی کے لیے 25 آسامیوں کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

دور نایاب: لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) اور لاہور ٹاؤن پلاننگ اینڈ آرکیٹیکچر ایجنسی ( ٹیپا) میں گریڈ 17 پر افسران کی بھرتی کے لیے 25 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

 ایل ڈی اے میں جنرل کیڈر کے افسران کے لیے 16 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی جبکہ ٹیپا میں جنرل کیڈر کے افسران کے لیے 9 آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

 مرد امیدواروں کے لیے عمر کی حد 33 سال جبکہ خواتین کے لیے 36 سال تک مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کو سولہ سالہ تعلیم کا حامل ہونا ضروری ہوگا اور سلیکشن پبلک سروس کمیشن کے تحت کی جائے گی۔ یہ بھرتیاں اداروں کی استعداد کو بڑھانے اور حکومتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے کی جا رہی ہیں۔