عابد چودھری:جمعہ، ہفتہ اور اتوارکو ہرقسم کی ہیوی ٹریفک پر پابندی لگا دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ،آج، کل اور اتوار کو کسی بھی قسم کی ہیوی ٹریفک، لوڈر ٹریکٹر ٹرالی کو داخلہ کی اجازت نہیں ہوگی۔پابندی کو یقینی بنانے کےلئے ڈی ایس پیز کی نگرانی میں شہر کے 12 داخلی و خارجی راستوں پر نفری تعینات کی گئی ہے۔
ہیوی ٹریفک، خستہ حال، کالادھواں چھوڑنےو فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنےوالی گاڑیوں کواجازت نہیں، البتہ پابندی سےمستثنیٰ پٹرول، ادویات، خورونوش ومسافر گاڑیوں کوچیکنگ کےبعدداخلہ کی اجازت ہے۔
سی ٹی اوعمارہ اطہر کے مطابق پابندی کے اطلاق کو 100 فیصد یقینی بنایاجارہا ہے،ٹرانسپورٹرزسموگ تدارک وصحتمندآب وہوا کیلئےحکومتی احکامات کی پاسداری کریں، ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کیلئے ہم سب کو مل کر کوشش کرنا ہوگی۔
سی ٹی او لاہور نے بتایا کہ لاہورٹریفک پولیس کیجانب سےدھواں چھوڑنیوالی گاڑیوں کیخلاف ہیوی کریک ڈاؤن جاری ہے،روزانہ لاکھوں کےجرمانےاورسینکڑوں گاڑیوں کو بند کروایا جارہا ہے۔
شہر میں 41 انسدادِ سموگ سکواڈز بھی تشکیل دی گئی ہیں۔رواں سال62ہزارہیوی ٹریفک،13ہزارٹریکٹرٹرالی اور16ہزارکار، موٹرسائیکلوں کوجرمانے عائد کئے گئے۔