روپے کی قدر بحال، ڈالر مزید سستا ہو گیا

29 Nov, 2024 | 11:12 AM

ویب ڈیسک: انٹربینک میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔

 کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر سستا ہوگیا، انٹر بینک میں 4 پیسے کی کمی کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے پر آگئی۔

 یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی پر پابندی، قرارداد منظور

 دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پانچویں روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔

  کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 561 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 643 پوائنٹس پر ٹریڈکرتے دیکھا گیا۔

مزیدخبریں