پالتو بلی نے مالک کو ابدی نیند سلا دیا

29 Nov, 2024 | 11:07 AM

ویب ڈیسک: بہت سے لوگوں کو جانوروں سے بے حد محبت ہوتی ہے اور وہ ہر وقت انہیں اپنے ساتھ ہی رکھتے ہیں، اکثر یہ پالتو جانور مالک کے لئے بڑا خطرہ بن جاتے ہیں جیسا کہ ایک افسوس ناک واقعہ میں ہوا، پالتو بلی نے اپنے مالک کی جان لے لی۔ 

تفصیلات کےمطابق جانور پالنے کے شوقین افراد ان کی خوب خاطر کرتے ہیں،گرمی،سردی، بارش،طوفان اور حالات خراب ہونے پر ان کے تحفظ کے لئے فکرمند رہتے ہیں، مگر روس میں اپنی نوعیت کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں پالتو بلی کے حملے میں مالک اپنی جان گنوا بیٹھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 22 نومبر کو روس کے قصبے لینن گراڈ میں پیش آیا، 55 سالہ روسی شہری (Dmitry Ukhin) کی بلی 2 دن سے غائب تھی، تاہم کافی تلاش کے بعد بلی سڑک سے ملی تو وہ اسے واپس گھر لے آیا، گھر پہنچنے کے کچھ دیر بعد بلی اچانک طیش میں آگئی اور  مالک کی ٹانگ پر پنجے مار دیے،   خراشیں آنے سے خون بہنے لگا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 55 سالہ Dmitry Ukhin پہلے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھا، وہ شوگر اور بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا تھا،پولیس کا کہنا ہے کہ رات 11 بجے ایک شخص نے  طبی ایمرجنسی سروسز  پر کال کرکے اطلاع دی کہ  میرے دوست کی ٹانگ سے خون نکل رہا ہے اور اس کی نس پھٹ گئی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق خراشیں اس قدر شدید تھیں کہ زیادہ خون بہنے سے بلی کے مالک کی موت ہوگئی،ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے والے پڑوسی نے دعویٰ کیا کہ میڈیکل ٹیم کو پہنچنے میں کافی وقت لگا۔

بلی کے پنجوں کے باعث ہلاک ہونے والے شخص کی بیوی  واقعے کے وقت گھر پر نہیں تھی۔

مزیدخبریں