ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ای ٹی اور پنک ربن پاکستان کے درمیان اہم معاہدہ طے

یو ای ٹی اور پنک ربن پاکستان کے درمیان اہم معاہدہ طے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس:یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ( یو ای ٹی) اور پنک ربن پاکستان کے درمیان بریسٹ کینسر سے آگاہی بڑھانے کے لئے ایک اہم معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے پر وائس چانسلر ڈاکٹر شاہد منیر اور پنک ربن کے سی ای او عمر آفتاب نے دستخط کیے۔ معاہدے کا مقصد بریسٹ کینسر ہسپتال کی تکمیل میں تعاون فراہم کرنا ہے، جو سالانہ 40,000 مریضوں کو علاج کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ مشترکہ آگاہی مہمات، تعلیمی ورکشاپس اور تحقیقی منصوبے بھی اس معاہدے کا حصہ ہوں گے۔ ڈاکٹر شاہد منیر نے اس بات پر فخر کا اظہار کیا کہ یو ای ٹی پنک ربن کے ساتھ مل کر اس اہم مسئلے پر کام کرے گی۔

 تقریب میں ایڈوائزر زیمل سوسائٹی ڈاکٹر ریحانہ، رجسٹرار محمد آصف اور ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد شفیق بھی موجود تھے۔ دونوں ادارے کمیونٹی کو تعلیم دینے اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لئے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔