چکن ایک بار پھر سستا،فی کلو کتنے کا ہو گیا؟

29 Nov, 2024 | 10:34 AM

ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  مزید15 روپےکمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 سرکاری نرخنامے میں 15 روپے کی کمی کے بعد مرغی کا گوشت 453 روپے کلو ہو گیا،  زندہ برائلرمرغی کی قیمت میں 10روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 299 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 313 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  انڈوں کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہو کر 350 روپے درجن ہو گئے ہیں۔

مزیدخبریں