ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نو مئی مقدمات:امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع

نو مئی مقدمات:امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: نو مئی عسکری ٹاور حملہ سمیت 3مقدمات,صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانتوں پر سماعت,عدالت نے امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی.

تفصیلات کےمطابق عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر امتیاز محمود شیخ عدالت میں پیش ہوئے،انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی،جے آئی ٹی نےامتیازمحمودشیخ کو عسکری ٹاور حملہ کیس میں گناہ گار قرار دے دیا۔

عدالت نے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عسکری ٹاور حملہ کیس میں تفتیش مکمل ،وکیل اپنے دلائل مکمل کریں ،جے آئی ٹی کے رکن ڈی ایس پی جاوید آصف اور تفتیشی انسپکٹر اسلم پیش ہوئے۔

معاون وکیل نے استدعا کی کہ ہمارے وکیل آج دستیاب نہیں ہیں مہلت دی جائے جس عدالت نے ریمارکس دیے کہ ضمانت پر دلائل کیلئے آخری موقع دیا جارہا ہے۔

جے آئی ٹی رپورٹ کے مطابق پولیس کی گاڑیاں جلانے کے 2مقدمات ملزم شامل تفتیش نہیں ہوا،ایڈمن جج منظر علی گل نے کہا ملزم کو ان 2مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کا آخری موقع دے رہا ہوں ،اگر ملزم شامل تفتیش نہ ہوا ریکارڈ دیکھ کر عبوری ضمانت کا فیصلہ کر دینگے ۔

بعد ازاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد  امتیاز محمود شیخ کی عبوری ضمانت میں 6 دسمبر تک توسیع کر دی۔