ثمرہ فاطمہ:لاہور میں سموگ کے ڈیرے برقرار, شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 222ریکارڈ, آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے۔
لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوسرے نمبر پر آ گیا،رائیونڈ 832،امریکی قونصلیٹ میں شرح 356ریکارڈ،جوہر ٹاؤن 288،عسکری ٹین میں 236،شاہراہ قائداعظم میں آلودگی کی شرح 226ریکارڈ کی گئی،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت 11،زیادہ سے زیادہ 23ڈگری ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ریکارڈ کیا گیا،آئندہ ہفتے سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں۔