ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہزیب خانزادہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار

شاہزیب خانزادہ انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  معروف نیوز اینکر شاہ زیب خانزادہ اب سنجیدہ خبروں کا میدان چھوڑ کر انٹرٹینمنٹ کی دنیا میں قدم رکھنے کو تیار ہیں۔

 انسٹاگرام پوسٹ پر شیئر کردہ خبر کے مطابق شاہزیب ایک کرائم تھرلر کے ذریعے ٹیلیویژن کی دنیا میں ڈیبیو کریں گے۔جیو ٹی وی پر 'آج شاہزیب خانزادہ' کے نام سے شو کی میزبانی کرنے والے اینکر  کا تحریر کردہ یہ سسپنس تھرلر ڈرامہ سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی پروڈکشن ہوگی۔

شاہزیب خانزادہ کے اس وژن کو ٹی وی ڈرامے کی شکل، 'خدا اور محبت'، 'دو بول' اور 'فرار' جیسے ڈراموں کی ہدایات دینے والے ڈائریکٹر وجاہت حسین سید دیں گے۔اس کے علاوہ اس ڈرامے میں فیصل قریشی اور صبا قمر اپنی اداکاری کا جلوہ دکھائیں گے۔ 

یاد رہے کہ شاہزیب خانزادہ پاکستان کے صفِ اول کے نیوز اینکر میں شمار کیے جاتے ہیں جو اپنے تند و تیز سوالات سے جہاں سیاست دانوں کو پریشان کردیتے ہیں وہیں اپنے تجزیوں سے بے باک انداز میں حکمرانوں پر تنقید کرنے کے حوالےسے بھی جانے جاتے ہیں۔اینکر نے 2009 میں بزنس پلس ٹی وی سے اپنے کریئر کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے 2013 میں ایکسپریس نیوز پر 'ٹو دی پوائنٹ' کے نام سے پروگرام کی میزبانی کی۔سال 2014 میں شاہ زیب خانزادہ کو ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان میڈیا ایوارڈز کی جانب سے منعقدہ تقریب میں 2013 کے لیے بہترین اینکر پرسن کا ایوارڈ ملا، انہیں یہ ایوارڈ بااثر افراد کے ایک گروپ کے ہاتھوں نوجوان شاہ زیب خان کے المناک قتل پر ان کی تحقیقاتی رپورٹ کے لیے ملا۔