سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی ،پہلے سیشن کا مثبت اختتام

29 Nov, 2024 | 09:28 AM

(کاوش میمن،ایاز رانا)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے روز پہلے سیشن کا مثبت اختتام، 100 انڈیکس میں 257 پوائنٹس کا اضافہ، انڈیکس 0.26 فیصد اضافے سے 1 لاکھ 340 پر پہنچ گیا۔ 

  کاروبار کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا،ہنڈریڈ انڈیکس میں 463 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے،ہنڈریڈ انڈیکس بلند ترین سطح 1 لاکھ 546 کی سطح پر پہنچ گیا۔معمولی کمی ہوئی مگر پھر تیزی آگئی اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس بلندترین سطح ایک لاکھ 653 تک بھی پہنچا۔

  ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ اضافہ سرمایہ کاروں کی مثبت توقعات اور مارکیٹ میں استحکام کے باعث ہوا ہے۔ 

 یاد رہے کہ گزشتہ روز  پاکستان سٹاک ایکسچینج نئے ریکارڈ  کے ساتھ 100 انڈیکس 790 پوائنٹس کے اضافے سے 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

مزیدخبریں