ویب ڈیسک: پاکستان سنی اتحاد کونسل (پی آئی سی) کے چئیرمین حامد رضا نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی دو اہم کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق پی آئی سی کے سربراہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حامد رضا نے اپنے استعفے سے پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے اسلام آباد میں احتجاج کے بعد مسلسل تنقید پر عہدے پر کام جاری رکھنے سے معذرت کرلی تھی۔