سوشل میڈیا پر دھمکیاں، اداکار راشد محمود اور شاعر بابا نجمی نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دیدی

29 Nov, 2023 | 09:20 PM

زین مدنی : لالی وڈ کے لیجنڈ پرائڈ آف پرفارمنس اداکار راشد محمود اور شاعر بابا نجمی نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو درخواست دے دی۔ 

تفصیلات کے مطابق اداکار راشد محمود اور شاعر بابا نجمی کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر دھمکیاں مل رہی تھیں جس پر قانونی کاروائی کے لئے درخواست دی، تین سال قبل ایک کمپنی کے ایونٹ میں بطور مہمان شرکت کی اب کمپنی ڈیفالٹر ہوگئی تو اس کے متاثرین ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ 

مزیدخبریں