اشرف خان: انٹر بینک میں ڈالر13 پیسے سستا ہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 285.52 روپے سے کم ہوکر 285.39 روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے پر برقرار رہا۔
اوپن مارکیٹ میں یورو 313 روپے، امارتی درہم 78.50 روپے اور سعودی ریال 76.70 روپے پر برقرار رہا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ 1 روپے اضافے سے 362 روپے کا ہوگیا ۔