لاہور ہائیکورٹ کےسموگ تدارک کےمتعلق  بڑے احکامات  

29 Nov, 2023 | 04:58 PM

ملک اشرف : لاہور ہائیکورٹ نے  سموگ تدارک کےمتعلق 3 صفحات کا تحریری حکم جاری کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کے متعلق تحریری حکم جاری کیا،جس کے مطابق عدالت نے انڈسٹری ڈی سیل کرنے کے ذمہ دار ماحولیات کے 2 افسران کو توہین عدالت  کانوٹس جاری کیا ،عدالت نے مارکیٹوں، دفاتر کی بندش کےمتعلق نوٹیفکیشن میں ترمیم کرنے اور تمام مارکیٹیں ہر روز رات دس بجے بند کرنے کے حکم کو نوٹیفیکیشن میں شامل کر نے کا حکم  دیاہے۔

عدالت  نے لاہور ڈویژن کے پرائیوٹ دفاتر اور بنکوں کو 2 دن کے لیے گھر سے کام کرنے کے حکم کو بھی نوٹیفیکیشن میں شامل کر نے کا حکم دیا ہے، عدالت نے  سی سی پی او کو مارکیٹوں اور ریسٹورنٹ کی بندش کے حکم پر عملدرآمد کروانے اور گرین بیلٹ پر پارکنگ اور قبضہ کر نے والوں کے خلاف پی ایچ اے کو کارروائی کا حکم  دیا ہے، عدالت نے گریس مارکی اور فارم ہاؤس کی گرین بیلٹ پر تعمیرات کو گرانے اور  ڈائریکٹر جنرل ماحولیات کو ٹائروں کے جلانے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم  دیا ہے۔

عدالت نے جوڈیشیل کمیشن کو محکمہ زراعت کی سپر سیڈر کے حوالے سے رپورٹ کا جائزہ لینے کا حکم دیا ہے۔سموگ تدارک کےمتعلق کیس کی آئندہ سماعت 4 دسمبر کو ہوگی۔ 

مزیدخبریں