ویب ڈیسک : عدالت نے قومی کرکٹر صہیب مقصود اور عامر یامین سے رشوت لینے والے چاروں پولیس اہلکاروں کا ریمانڈ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے گرفتار چار پولیس اہلکاروں کو ہتکھڑیاں لگا کر جوڈیشنل میجسٹریٹ ون کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ جہاں عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چاروں پولیس اہلکاروں کا ریمانڈ اینٹی کرپشن کے حوالے کردیا۔
سینئر ایڈوکیٹ انوار خانزادہ کے مطابق پولیس نے مقدمے میں بلکل کمزور دفعات شامل کی ہیں ملزمان کی ضمانت منظور ہوسکتی ہے۔