ویب ڈیسک: اگر آپ ان افراد میں شامل ہیں جو گوگل کروم ویب براؤزر پر بہت زیادہ سائٹس اوپن کرتے ہیں اور پھر مختلف ٹیبز میں انہیں ڈھونڈنا مشکل محسوس ہوتا ہے، تو اب اس کا حل پیش کیا جا رہا ہے۔
گوگل کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر کا نیا نام) میں ایک صارف نے گوگل کروم کے نئے فیچر کے بارے میں بتایا۔آرگنائز ٹیبز نامی یہ فیچر ابھی آزمائشی مراحل سے گزر رہا ہے۔
اس فیچر کی تفصیلات تو ابھی واضح نہیں مگر ایکس پوسٹ کے مطابق آرگنائز ٹیبز بٹن پر کلک کرنے پر اے آئی ٹیکنالوجی ان ٹیبز کو منظم کرے گی۔ممکنہ طور پر اے آئی ٹیکنالوجی کی جانب سے ٹیبز کو مواد کے مطابق گروپس کی شکل میں ملا دیا جائے گا، مگر ابھی مصدقہ طور پر کچھ کہنا ممکن نہیں۔خیال رہے کہ اس سے پہلے کروم میں میموری یوز ایج نامی فیچر متعارف کرایا گیا تھا۔
Chrome's "Organize tabs" dialog now displays a loading animation similar to what you see in Google's AI-powered search results or in the Side panel (in case anyone still doubted that this feature will use AI ????):https://t.co/m8Sacjgz33
— Leopeva64 (@Leopeva64) November 27, 2023
.https://t.co/KkCpiEscq1 pic.twitter.com/ETFRQIoEho
اس فیچر سے صارفین کے لیے کمپیوٹر میموری کی مانیٹرنگ کرنا آسان ہو جاتا ہے۔اس کا استعمال بھی آسان ہے، جب ماؤس کرسر کو کسی بھی ٹیب کے اوپر رکھیں تو نیچے لکھا آجائے گا کہ وہ ٹیب کتنی میموری استعمال کر رہا ہے۔جب یہ معلوم ہو جائے کہ کونسی ویب سائٹ سب سے زیادہ میموری استعمال کر رہی ہے تو پھر اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔