ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی الیکشن کی دوڑ سے باہر

چیئرمین پی ٹی آئی پارٹی الیکشن کی دوڑ سے باہر
کیپشن: Imran Khan, File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن نہیں لڑیں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران چیئرمین کیلئے کافی ناموں پر غور کیا گیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان نگران چیئرمین پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے، گوہر علی خان پارٹی چئیرمین کا الیکشن لڑیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹرگوہرعلی خان کانام عارضی چیئرمین کیلئےمقررکیا، بیرسٹرگوہرعلی خان کا نام اس بات کی دلیل ہے کہ کوئی مائنس ون نہیں۔ 

علی ظفر نے کہا کہ 2022 میں پی ٹی آئی نے انٹراپارٹی الیکشن کرائےتھے۔ الیکشن کےفیصلےکےخلاف اپیل بھی کریں گے اور الیکشن بھی کرائیں گے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے فوری انٹراپارٹی الیکشن کرانے کا کہا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن میں حصہ لیں گےیانہیں اس پر رائےمانگی گئی ہے۔ توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی کو سزا سنائی گئی جوغیرقانونی ہے۔ 

پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن ہفتے کو کرانے کا اعلان کرتے ہوئے علی ظفر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو موقع نہیں دینا چاہتے کہ وہ ہم سے بلے کا نشان چھین لے۔