ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف بی آر کا امیر طبقے کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ

ایف بی آر کا امیر طبقے کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے ملک کے امیر طبقات کے انکم ٹیکس کی چھان بین کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع ایف بی آر کے مطابق ملک کی طاقتور ایسوسی ایشنز کے ممبران کا ڈیٹا اکھٹا کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں صنعتکاروں، وکلا اور ڈاکٹرز ایسوسی ایشنز کے ڈیٹا کے ساتھ ملک کی تمام بڑی ایسوسی ایشنزکے ممبران کی تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے شناختی کارڈ نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، بڑی ایسوسی ایشنز کے ممبران کے موبائل نمبرز کی تصدیق کی جا رہی ہے، ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال اور نادرا کا ڈیٹا اکٹھا کرکے ٹیکس کی چھان بین کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ امیر طبقات کا ڈیٹا اکٹھا کر کے انہیں ٹیکس نیٹ میں لانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے تکنیکی ماہرین کی ایف بی آر ٹیکس حکام سے بات چیت جاری ہے، آئی ایم ایف ماہرین کی ایف بی آر کے ذیلی ادارے پرال کے ڈیٹا پر طویل نشست ہوئی۔
 

Ansa Awais

Content Writer