دوران سفر عدم سہولیات ، ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ

29 Nov, 2023 | 01:07 PM

Ansa Awais

(سعید احمد سعید) ٹرین میں دوران سفر عدم سہولیات، بوگیوں کی حالت زار میں خرابی اور دیگر وجوہات کی وجہ سے ٹرین ٹکٹوں کی ری فنڈنگ میں اضافہ ہو گیا۔

 دوران سفر عدم سہولیات، بوگیوں کی حالت زار میں خرابی اور دیگر وجوہات کے باعث رواں ماہ 28 دنوں میں 47 ہزار  961 مسافروں نے ٹکٹیں ری فنڈ کروائیں، ریلوے اعدادوشمار کے مطابق ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی مد میں ریلوے خزانے سے 11 کروڑ 48 لاکھ  30 ہزار  522 روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔

 لاہور سمیت ملک کی ساتوں ڈویژنوں میں ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کی رپورٹ منظرعام پر آگئی، 28 نومبر کو ایک ہی دن میں 740 ٹکٹیں ری فنڈ ہوئیں، ٹکٹوں کی ری فنڈنگ سے ایک ہی دن میں 18 لاکھ  28 ہزار  473 روپے مسافروں کو واپس کیے گئے۔

مزیدخبریں