(وقاص عظیم) چینی کا بحران ختم ہو گا، یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 40 ہزارمیٹرک ٹن چینی خرید لی ہے۔
ذرائع یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 124روپے 90 پیسےفی کلوکےحساب سے چینی خریدی، اخراجات ملاکرکارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباََ 138 روپے میں پڑے گی، آخری ٹینڈرکےمقابلے فی کلو 10.37 روپے سستی چینی خریدی گئی، یوٹیلیٹی سٹورز نے چینی 60 ہزار میٹرک ٹن کے ٹینڈر کے تحت خریدی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ گذشتہ ماہ یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے 20 ہزار میٹرک ٹن چینی خریدی تھی، یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن نے 135 روپے 27 پیسے فی کلوکےحساب سے چینی خریدی تھی، اخراجات ملاکرکارپوریشن کو فی کلو چینی تقریباََ 150 روپے میں پڑی تھی، حالیہ مہینوں میں بروقت خریداری نہ کرنےکے باعث 2 بار چینی کابحران پیدا ہوا۔