بلاول بھٹو اور آصف زرداری آج چار روزہ دورے پرکوئٹہ جائیں گے

29 Nov, 2023 | 12:48 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری آج چار روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے۔

 ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کل کوئٹہ میں ہونےوالے پارٹی کے  56ویں یوم تاسیس کے جلسے کی تیاریوں کا جائزہ لیں گے جبکہ پی پی پی کی اعلیٰ قیادت سے صوبائی اور ڈویژنل عہدیداروں کی ملاقات بھی شیڈول ہے، بلاول بھٹو اور آصف زرداری کل پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے ، آصف علی زرداری یکم دسمبر کو ہائی کورٹ بار روم میں بھی وکلاء سےخطاب کریں گے۔

 ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی کوئٹہ میں دو دسمبر کو میڈیا سے گفتگو بھی شیڈول ہے۔

مزیدخبریں