معروف اداکارہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال میں علیحدگی ہوگئی ؟

29 Nov, 2023 | 12:10 PM

Ansa Awais

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی ایک اور جوڑی کے درمیان طلاق کی افواہوں نے سوشل میڈیا پر زور پکڑ لیا۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر شوبز سے متعلق خبریں بتانے والے کئی پیجز نے دونوں کے درمیان طلاق کی افواہوں کا تذکرہ کیا ہے۔

دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں اس وقت سامنے آئیں جب ثناء اور عمیر نے ایک دوسرے کے ہمراہ لی گئی تصاویر انسٹاگرام سے ہٹا دیں۔

ان تصویروں میں شادی کی تصاویر بھی شامل ہیں، اس سے قبل جوڑے نے کئی تصویریں شیئر کررکھی تھیں جو کہ اب ان کے اکاؤنٹ پر موجود نہیں۔

اس کے علاوہ اگر ہم بات کریں دونوں کی فالوونگ کی تو اداکارہ اور گلوکار دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کیا ہوا ہے جس کا اندازہ اس اسکرین شاٹ سے لگایا جاسکتا ہے۔

 

سوشل میڈیا پر ناقدین اور مداح دونوں ہی اداکار جوڑے کی ازدواجی زندگی اور تعلق کے حوالے سے تبصرے کررہے ہیں البتہ ثناء جاوید اور عمیر جسوال کی جانب سے تاحال ان افواہوں کو سچ یا جھوٹ قرار نہیں دیا گیا۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ ان افواہوں کا چرچہ گزشتہ کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر ہورہا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید اور گلوکار عمیر جسوال کی شادی کووڈ کے دوران اکتوبر 2020 میں ایک پرائیویٹ تقریب میں ہوئی تھی جس میں چند دوست احباب اور رشتہ داروں نے شرکت کی تھی۔
 

مزیدخبریں