ویب ڈیسک: غزہ میں جنگ بندی کی 2 روزہ توسیع کے آخری روز آج بھی 10 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے 30 فلسطینی قیدی رہا ہوں گے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کو آج رہا ہونے والے یرغمالیوں کی فہرست موصول ہوگئی ہے۔دوسری جانب قطر نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی میں مزید توسیع کے لیے کوششیں جاری ہیں۔رپورٹس کے مطابق غزہ میں جاری حماس اسرائیل لڑائی کے دوران عارضی جنگ بندی کے چار دنوں میں اب تک 50 اسرائیلی اور 150 فلسطینی قیدی رہا ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بربریت سے 7 اکتوبر سے اب تک شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ سیکڑوں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد زخمی ہیں۔