آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ

29 Nov, 2023 | 10:47 AM

Imran Fayyaz

(شہراد خان ابدالی)پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم کی قلت بڑھنے سے قیمت بھی بڑھ گئی۔
پنجاب کی غلہ منڈیوں میں گندم 150 روپے فی من مہنگی ہوگئی ہے،مختلف اضلاع میں گندم 5400 روپے من سے تجاوز کرکے 5550 روپے من تک فروخت ہونے لگی۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور کے پرچون بازاروں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا2850 سے 2950 تک روپے تک بکنے لگا،چکی آٹا 175 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا ہے ،قیمت میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
 فلورز ملز اور چکی مالکان کا موقف ہے کہ نئی فصل کے آنے تک آٹا سستا نہیں ہوگا ۔
 

مزیدخبریں