روز گار سے محروم نابینا افراد کی بھی سنی گئی

29 Nov, 2023 | 09:49 AM

Imran Fayyaz

(جنید ریاض)روز گار سے محروم 86 نابیناء افراد کی بھی بالا آخر سنی،عرصہ دراز سے احتجاج پر مجبور نابیناء افراد کو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے روزگار دے دیا، آنکھوں سے محروم 86 خصوصی افراد کے لاہور کے مختلف ہائی سکولوں میں تعیناتی کے آرڈر جاری،پنجاب حکومت کی ہدایت پر مذکورہ نابیناء افراد کو 32000 روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔
 پنجاب حکومت کا احسن فیصلہ،روز گار سے محروم 86 نابیناء افراد کی بھی سنی گئی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے آنکھوں سے محروم 86 خصوصی افراد کو روزگار دے دیا۔نابیناء افراد کو لاہور کے مختلف سرکاری سکولوں میں روزگار دے دیا۔نابیناء افراد عرصہ دراز سے روزگار کے حصول کیلئے سراپا احتجاج تھے۔نابیناء افراد نے متعدد بار گورنرہاوس، وزیر اعلی ہاوس اور میٹروبس ٹرین روک کر احتجاجی مظاہرے کیے تھے۔احتجاجی مظاہروں کے باوجود نابیناء افراد کو روزگار مہیاء نہیں کیا جارہا تھا۔مذکورہ نابیناء افراد کو حکومت کیجانب سے 32000 روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔تنخواہ کی بروقت ادائیگی سکول سربراہان کی ذمہ داری ہوگی۔

مذکورہ خصوصی افراد کو تین ماہ کیلئے مختلف سکولوں میں تعینات کیا گیا ہے۔مذکورہ خصوصی افراد کے پاس کوئی ہنر نہیں ہے۔ذرائع کیمطابق نابیناء افراد کو سکولوں میں سکلز ایجوکیشن بھی مہیاء کیجائے گی۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کیمطابق خصوصی افراد سے سکولوں میں انکی مہارت کیمطابق کام لیا جائے گا۔

مزیدخبریں