(عمیرافضل)ذہنی مریض کی خود کو کمرے میں بند کرکے سامان اور اپنےآپ کو جلانے کی کوشش، ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرکےجان بچالی۔
مغل پورہ کے علاقے بڑے میاں درس میں ایک ذہنی مریض بدرالزماں نے خود کو کمرے میں بند کرلیا اور آگ لگانے کی کوشش کی، آگ نے ابھی بستر اور کمرے میں موجود سامان کولپیٹ میں لیا تھا کہ ریسکیو ٹیموں کی بروقت کارروائی سےاسے بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
پنجاب پولیس کے اہلکار کے مطابق بدر الزماں ذہنی مریض ہونے کی وجہ سے ایسی حرکتیں کرتا ہے، متعدد بار علاقہ مکین شکایت کر چکے ہیں۔
دوسری جانب بدرالزماں کی والدہ کا کہنا ہے علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ مہنگائی کے دور میں کراۓ کے مکان میں رہتے ہیں، دو وقت کی روٹی بھی بمشکل پوری ہوتی ہے۔ حکومت سے درخواست ہے بیٹے کا علاج کروائے۔