سیکیورٹی فورسز نے قلات میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کر کے دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
عسکری ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قلات کے دور دراز علاقہ میں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا آپریشن کےدوران شدیدفائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 2دہشتگردمارے گئے۔
ہلاک ہونے والے دہشتگردوں سے ہتھیار ،گولیاں اوردھماکہ خیزموادبرآمد ہوا۔
منگل کے روز آپریشن میں ہلاک ہونے والے دہشتگرد سیکیورٹی پرحملوں اوربےگناہ شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔
عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن واستحکام کوسبوتاژ کرنےکی ہرکوشش کوناکام بنانے کے لئے کمربستہ ہیں۔