سوات میں زلزلہ، لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے باہر نکل آئے

29 Nov, 2023 | 12:35 AM

سٹی 42: سوات اور گردونواح میں زلزلے کےجھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی .  زلزلہ سے گھروں کے در و دیوار ہل گئے اور لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ سے فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریختر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 170 کلومیٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش پہاڑ کے نیچے پاک افغان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

مزیدخبریں