کم آمدنی والے افراد کیلئے بڑی خوشخبری

29 Nov, 2022 | 09:22 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: حکومت کی جانب سے کم آمدنی والے افراد کیلئے قرض سکیم متعارف کرانے کی منظوری دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت  کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال اور مختلف منصوبوں پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)  کی جانب سے کم آمدنی رکھنے والے لوگوں کو قرضوں کی فراہمی کیلئے کریڈٹ گارنٹی ٹرسٹ سکیم متعارف کروانے کی منظوری دی گئی۔

ای سی سی نے سیلاب سے متعلق تشہیری مہم کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات کو دو ارب روپے کی سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی بھی منظوری دیدی ہے۔ علاوہ ازیں حکومتی ملکیتی پاور پلانٹس کو ادائیگیوں کے سیٹلمنٹ کیلئے93.44 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی بھی منظوری دی۔ یہ رقم 31.15 ارب روپے قسط کے حساب سے تین اقساط میں ادا کی جائے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کو گوجرہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگ میں انڈر پاس کی تعمیر کیلئے25 کروڑوپے جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ترقیاتی اسکیموں کیلئے کر14وڑ42 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ فراہم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔اس کے علاوہ اجلاس میں مختلف اقسام کے ٹوبیکوز کی کم از کم قیمت بھی مقرر کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سوڈیم کاربونیٹ کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح کو 20 سے کم کرکے 10فیصد کرنے کی منظوری دیدی۔

ای سی سی نے فلمنٹ یارن کی درآمد پر پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دیدی ہے جبکہ کاشتکاروں کی سہولت کیلئے کسان پیکج کے تحت زرعی ٹیوب ویلوں کیلئے بجلی کی قیمت16.60 روپے یونٹ سے کم کرکے 13 روپے فی یونٹ کرنے کی بھی منظوری دی۔ جس کا اطلاق یکم نومبر 2022 سے ہوگا۔

مزیدخبریں