(عابد چودھری) مغلپورہ میں معمولی تلخ کلامی پر دوستوں نے فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا،پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔
مغلپورہ میں دوستوں کے ہاتھوں نوجوان قتل ہوگیا، پولیس کے مطابق اویس اور ملک عابد نے فائرنگ کرکے عمران کو قتل کیا، ملزمان معمولی تلخ کلامی پر قتل کرکے فرار ہوگئے، پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کردی، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں، جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔