(ویب ڈیسک) اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کا ارباز خان سے شادی کرنے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارباز خان 4 سال سے زائد عرصے سے اطالوی ماڈل اور بالی وڈ ڈانسر و اداکارہ جارجیا آندریانی کو ڈیٹ کررہے ہیں تاہم دونوں کی جانب سے شادی سے متعلق کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا لیکن اب جارجیا نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں بتایا کہ فی الحال ارباز سے شادی کرنے کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ لاک ڈاؤن کے درمیان میرے اور ارباز کے رشتے میں تبدیلی آئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جارجیا کا کہنا تھا کہ میری ملائکہ اور ارباز کی فیملی سے کئی بار ملاقات ہوئی ہے ، ارباز اور میں کافی اچھے دوست ہیں لیکن ہم نے ابھی شادی کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔
واضح رہے بالی وڈ کی جانی مانی جوڑی ملائکہ اور ارباز کی شادی 1998 میں ہوئی تھی جب کہ طویل عرصہ ایک ساتھ رہنے کے بعد 2017 میں دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔