اداکار حمزہ عباسی نےگنجے پن سے بچنے کیلئے کیا کیا؟

29 Nov, 2022 | 07:46 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: اداکار حمزہ علی عباسی نے گنجے پن سے بچنے کیلئے ’ہیئر فال ٹریٹمنٹ‘ کرالی۔

تفصیلات کے مطابق جیسا کہ پاکستان میں رہنے والا ہر دوسرا مرد بالوں کے گرنے کے مسئلے سے دوچار  ہے،لوگ بالوں کو گرنے سے بچانے کے لئے کئی ٹوٹکے آزماتے ہیں، بلکہ گنجے پن سے بچنے کیلئے کئی افراد ’ہیئر فال ٹریٹمنٹ‘ بھی کرواتے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی  گنجے پن سے بچنے کیلئے ’ہیئر فال ٹریٹمنٹ‘ کروائی ہے۔

 ہیئر ٹرانسپلانٹ کےحوالے سے  اداکار حمزہ علی عباسی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میسج دیتے ہوئےاپنے تجربے کو شیئر کیا ہے۔اداکار کا کہنا ہے کہ مرد سب سے زیادہ بالوں کے گرنے کے مسئلے سے دوچار ہیں، یہاں تک کہ بیشتر مردوں کو ہیئر ٹرانسپلانٹ کے مرحلے سے گزرنا پڑتا ہے ۔

حمزہ عباسی نے کہا کہ بالوں کے مکمل طور پر گرنے سے روکنے کے لئے اچھا ہے کہ اسے اسی پوائنٹ پرہی ٹریٹ کیا جائے کہ جب وہ گرنا شروع ہوں، میں نے بھی گرتے ہوئے بالوں کو روکنے کیلئے اسٹیم سیل تھیراپی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ حمزہ علی عباسی نے  ہیئر فال ٹریمنٹ اپنی بہن ڈاکٹر فضیلہ عباسی سےکروائی ہے۔
 

مزیدخبریں